ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکاکاایک بار پھر دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ

datetime 15  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں نے پاکستان میں جنرل الیکشن کے دوران دھاندلی کے الزامات اور ممکنہ اتحادی حکومت سے متعلق سوالات کیے۔ایک صحافی نے پوچھا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے بغیر اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے اس پر امریکا کا کیا ردعمل ہے جس پر میتھیو ملر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل برطانوی پارلیمانی نظام کے عین مطابق ہے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت کے بننے کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔اس پر کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار امریکا کے پاس نہیں بلکہ پاکستانی عوام یہ فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔میتھیو ملر نے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں اور بے ضابطگیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پہلے بھی ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ہمارے خیال میں یہ سب سے مناسب قدم ہے۔امریکی ترجمان میتھیو ملر نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے منتظر ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…