بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا نے ایران کا فروخت کیا جانے والا طیارہ ضبط کر لیا

datetime 14  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا نے ایران کی جانب سے وینزویلا کی سرکاری ائر لائن کو فروخت کیا جانے والا بوئنگ 747 کارگو طیارہ قبضے میں لے لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی امور انصاف کے مطابق، امریکا کی جانب سے پابندیوں کی فہرست میں شامل ماہان ائرسے وینیزویلا کو فروخت کیا جانے والا طیارہ ارجنٹائن سے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے جسے اب کباڑ کے طور پرفروخت کیا جائے گا۔واشنگٹن کے مطابق ایران کی ماہان یئر کی جانب سے 2022 میں وینزویلا کو طیارہ فروخت کرنا تہران پرعائد پابندیوں کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ امریکا اپنی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر ایسے اقدام اٹھاتا رہے گا۔

دوسری جانب وینیزویلا حکومت نے امریکی قدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے طیارہ واپس لینے کے لیے قانون کا سہارا لیے جانے کا عندیہ دیا ہے۔صدرنکولس مادورو کے دفتر نسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ارجنٹائن نے تجارتی و سول قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہماری کارگو کمپنی کے حقوق غصب کیے ۔دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی اس واقعے کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی گئی ہے۔ایرانی امورخارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی طرف سے طیارہ تحویل میں لینا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…