ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرکاری گاڑیوں کی شادی بیاہ میں موجودگی پر سزاکا اعلان

datetime 14  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان صوبے ارزگان نے صوبے میں شادی بیاہ کی تقریبات میں اہم پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد جہاں ملک میں کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہیں اب معاشرتی طور پر پابندیاں اور احکامات سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ایک ایسا ہی حکم افغان صوبے ارزگان کے گورنر مولوی محمد علی جان کی جانب سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ بیت المال کی گاڑی، رینجر، ہیلکس جیپ یا پھر V8 کو کسی شادی بیاہ کی تقریبات میں دیکھیں تو امارات اسلامی افغانستان کے ہر اہلکار کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ڈرائیور کو گرفتار کر لے۔

گورنر کی جانب سے یہ کہنا تھا کہ نہ صرف ڈرائیور کی گرفتاری کی جائے گی، بلکہ استعمال شدہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا جائے گا۔خطاب کے دوران گورنر کا انداز اس بات کی طرف اشارہ کر رہا تھا کہ وہ اس قسم کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔واضح رہے اس سے قبل بھی گورنر اپنے ایک اور احکام کی بدولت وائرل ہو گئے تھے جس میں انہوں نے حکم دیا تھا کہ صوبے میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس حوالے سے گورنر ارزگان کا کہنا تھا کہ مقامی کرنسی کی فروغ میں خلل کا باعث بننے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا، جبکہ انہیں سزائیں بھی دی جائیں گے۔گورنر یہاں رکے نہیں بلکہ ملوث افراد کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا عندیہ دے دیا تھا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…