بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

ماں نے ایک ماہ کے بچے کو اوون میں ڈال دیا، جل کر ہلاک

datetime 13  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست کنساس سٹی میں ایک ماہ کا بچہ مبینہ طور پر اوون میں ڈالے جانے کے نتیجے میں جل کر دم توڑ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنساس سٹی کی ایک ماں پر شیر خوار بچے کی بہیمانہ موت کا سبب بننے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے سی ٹی وی 05 کے مطابق گزشتہ جمعے کی رات دیڑھ بجے کے قریب کنساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ایک گھر سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔پولیس عملے کے گھر پر پہنچنے سے قبل ہی بچہ دم توڑ چکا تھا، پولیس نے غیر حالت میں برآمد ہونے والے بچے اور آس پاس کے حالات کے پیشِ نظر تحقیقات کا آغاز کیا۔

گزشتہ ہفتے جیکسن کانٹی پراسیکیوٹر کی جانب سے اس کیس سے متعلق میڈیا سے معلومات شیئر کی گئیں جس کے مطابق شیر خوار بچے کی موت کی وجہ اس کی25 سالہ ماں، ماریہ تھامس بنی تھی۔جیکسن کانٹی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق لاپرواہ ماں، تھامس کو شیر خوار بچے کو جلانے، اس کی زندگی خطرے میں ڈالنے اور موت کی وجہ بننے پر اے کلاس جرم کے دفعات کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…