ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2 دہائی کے دوران 3ارب صارفین، فیس بک کو 20 سال مکمل ہوگئے

datetime 5  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا ( این این آئی) فیس بک کے قیام کو 20سال مکمل ہوگئے ، آج تک فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اور اس کے ڈیزائن میں بھی ایک درجن سے زائد مرتبہ تبدیلی آچکی ہے۔2004میں، جب تیز رفتار انٹرنیٹ عام ہو رہا تھا اور موبائل فون مقبول ہو رہے تھے، مارک زکربرگ اور ہارورڈ یونیورسٹی میں ان کے کالج کے چند دوستوں نے 4 فروری کو دی فیس بک کے نام سے ایک سوشل نیٹ ورک شروع کیا۔چند سالوں کے اندر یہ پلیٹ فارم دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے طور پر سامنے آگیا اور مقبول ہوتا چلا گیا، آج فیس بک کو 3 ارب سے زائد لوگ استعمال کرتے ہیں۔

فیس بک کا نام تعلیمی سال کے آغاز پر یونیورسٹیوں میں تقسیم ہونے والی فزیکل اسٹوڈنٹ ڈائرکٹری کے نام پر رکھا گیا تھا، جسے عام طور پر فیس اور بک کہا جاتا ہے۔مارک زکر برگ نے 4فروری 2004کو جب یہ سوشل نیٹ ورک شروع کیا تو ابتدائی طور پر اس کا نام دی فیس بک رکھا گیا لیکن 2005میں اس کے نام سے دی (یعنی The)کا لفظ ہٹا دیا گیاجس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر facebook.comیا فیس بک ڈاٹ کام کے طور پر جانا جاتا ہے۔فیس بک قیام ہونے کے ایک سال کے اندر ہی پلیٹ فارم کو 10لاکھ صارفین جوائن کرچکے تھے۔2006کے اختتام تک دنیا بھر کے افراد کے لیے فیس بک کو متعارف کرا دیا گیا اور اس کا حصہ بننے کے لیے 13سال سے زائد عمر کی شرط رکھی گئی۔2006میں ہی صارفین کی تعداد ایک کروڑ 20لاکھ سے بڑھ کر 2007میں 5کروڑ تک پہنچ گئی، جو 2008کے آخر تک دگنی ہو کر 10کروڑ ہو گئی۔2012 میں جس سال فیس بک ایک ارب صارفین تک پہنچ گیا تھا، مارک زکر برگ نے اسے 104ارب ڈالرز میں فروخت کرنا چاہا۔29اکتوبر 2021کو زکربرگ نے اعلان کیا کہ فیس بک کمپنی کا نام تبدیل کر کے میٹا رکھ دیا، یاد رہے کہ میٹا کمپنی فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز، واٹس ایپ اور دیگر سروسز کی مالک ہے۔

تین ارب صارفین کے ساتھ فیس بک دنیا کا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، یہ دنیا کے نصف سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین اور دنیا کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔3ارب صارفین کے تناظر میں یہ بھارت1.4ارب، چین 1.4ارب اور بنگلہ دیش 173ارب کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے۔جن ممالک کے سب سے زیادہ صارفین فیس بک استعمال کرتے ہیں ان میں بھارت کے 38کروڑ 56لاکھ صارفین، امریکہ کے 18کروڑ 86لاکھ صارفین، انڈونیشیا کے 13 کروڑ 63 لاکھ صارفین، برازیل کے 11کروڑ 17لاکھ اور میکسیکو کے 94کروڑ 8لاکھ صارفین موجود ہیں۔آن ریفرینس لائبریری ڈیٹا رپورٹرل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے صارفین میں 65سال اور اس سے زیادہ عمر کے 5.6فیصد افراد اور 13سے 17عمر کے 4.8فیصد افراد سائن اِن ہیں۔انسائیڈر انٹیلی جنس کے تجزیہ کار ڈیبرا آہو ولیمسن کا کہنا ہے کہ فیس بک میں نوجوان صارفین آہستہ آہستہ کم ہورہے ہیں۔فیس بک میں سب سے زیادہ 25سے 34سال کی عمر کے لوگ یہ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…