بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی پادری نے خدا کا حکم کہہ کر پیروکاروں سے لاکھوں ڈالرز کرپٹو کرنسی کا فراڈ کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولوراڈو(این این آئی) امریکا میں ایک پادری کو تقریبا 32 لاکھ ڈالرز مالیت کے کرپٹوکرنسی فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولوراڈو پادری ایلی ریگالڈو اور ان کی اہلیہ نے ایک غیرفعال کرپٹو کوائن کی تشہیر کرکے اپنے چرچ کے پیروکاروں کے ساتھ لاکھوں ڈالرز کا فراڈ کیا جس کے بارے میں پادری کا دعوی ہے کہ یہ سب کچھ انہوں نے خدا کے کہنے پر کیا۔ایلی ریگالڈو اور ان کی اہلیہ کیٹلن نے محفوظ اور زیادہ منافع والی سرمایہ کاری کے طور پر ایک غیرفعال کریپٹو کرنسی پلیٹ فارم شروع کیا اور لوگوں کو اس میں سرمایہ کاری پر اکسایا یہ کہتے ہوئے کہ سب خدا کی طرف سے حکم ہے۔

دونوں فی الحال مقامی سیکورٹی ادارے کی حراست میں ہیں جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔کولوراڈو ڈویژن سیکیورٹیز کے مطابق جوڑے نے INDXcoin کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ذریعے اس میں سرمایہ کاری کریں جب کہ حقیقت میں ان کا کرپٹو کرنسی ایکسچینج غیر فعال تھا۔ریگالڈو نے اپنے اعتراف میں کہا یہ سارا کام خدا کا تھا لیکن وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ انہیں خدا کی بات سمجھنے میں غلطی ہوئی ہو۔ ریگالڈو نے کہا کہ پہلے میں نے خدا سے کہا کہ میں یہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے کرنا ہے اور مجھے اس شعبے میں کوئی تجربہ بھی نہیں۔ علاوہ ازیں میں کسی جرم میں کہیں پھنس نہ جاں تاہم بقول پادری کے خدا نے مجھے پھر بھی یہ کام کرنے پر مجبور کیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…