جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سرکاری اسکول میں استاد نے استانی اور رقیب ٹیچر کو قتل کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے سرکاری اسکول میں ایک استاد نے فائرنگ کرکے 2 ساتھی ٹیچرز کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مارلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑ کھنڈ کے ضلع گوڈا میں چترا اسکول میں 42 سالہ ٹیچر روی رانجن نے خاتون ٹیچر 35 سالہ سوجاتا مشرا اور 40 سالہ استاد آدرش سنگھ کو قتل کردیا۔بعد ازاں قاتل ٹیچر نے اسی بندوق سے خود کو بھی گولی مارلی جنھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ معاملہ لو افیئر کا لگتا ہے۔ قاتل اور مقتول مرد ٹیچرز اسکول کی ایک ہی خاتون ٹیچر سے محبت کرتے تھے۔پولیس کے بقول خاتون ٹیچر سوجاتا دوسرے ٹیچر آدرش میں دلچسپی رکھتی تھیں جس پر ٹیچر روی حسد کی آگ میں جلتا رہتا تھا۔پولیس کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے اسکول ہیڈماسٹر، اساتذہ اور طلبا سے تفتیش کی ہے۔ زخمی روی کا بیان بھی قلم بند کیا جائے گا جس کے بعد اصل حقیقت معلوم ہوسکتی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…