بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں سی سی ٹی وی ریکارڈنگ پبلک کرنا جرم قرار

datetime 31  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنا خلاف قانون قرار دے دیا گیا، خلاف ورزی کرنے والے کو 20 ہزار ریال یعنی تقریبا 15 لاکھ روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سکیورٹی کیمروں کے قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزاں کا اعلان کیا ہے۔وزارت نے وضاحت کی کہ ایسے افراد پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کریں گے۔

یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے کہ پرائیویسی اور سکیورٹی کے اصولوں پر عمل درآمد یقنی بنایا جائے۔سعودی وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بشمول سکیورٹی کیمرہ سسٹم یا ان کی ریکارڈنگ کو نقصان پہنچانا یا کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ بھی سخت سزاں سے مشروط ہے۔اس کے علاوہ وزارت نے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب سے متعلق بھی مخصوص ضوابط پر روشنی ڈالی ۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان مقامات پر جہاں کیمروں کی تنصیب ممنوع ہے وہاں غیر قانونی طور پر کیمرے نصب کرنے پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…