جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بیلاروسی شہری کی مکمل برف سے بنی فعال کشتی وائرل ہوگئی

datetime 31  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منسک(این این آئی)بیلاروس سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے مکمل طور پر برف سے بنی ایک کشتی بنائی ہے جو کہ نہ صرف ایک فرد کیلئے کافی ہے بلکہ پانیوں میں سفر بھی کرسکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان کارپٹسکی بیلاروس سے تعلق رکھنے والے ایک خود ساختہ آرٹسٹ ہیں اور وہ اپنے ملک میں برف کی مدد سے مجسمہ سازی کے شوق کے لیے جانے جاتے ہیں۔اس کا نام پہلی بار بیلاروس کے اخبارات میں 2020 میں شائع ہوا جب ان کے آئس وائلن کی تصاویر پہلی بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

اس کے بعد سے وہ ہر موسم سرما میں مصروف ہوجاتے اور مزید متاثر کن فن پارے متعارف کرواتے تاہم اس سال انہوں نے مکمل طور پر برف سے بنی خوبصورت کشی متعارف کرواکر سب کو حیران کردیا ہے۔کشتی کی تصاویر اور ویڈیوز ایوان نے اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیں جہاں برف کے نقش و نگار والے بلاکس کو دکھایا گیا ہے اور کسطرح انہیں ایک دوسرے میں ضم کرکے شاہکار تخلیق کیا گیا ہے۔کشتی کو دارالحکومت منسک سے منسلک Tsnyanskoe نامی جھیل کے قریب بنایا گیا ہے جو منسک کے شمال میں واقع Tsna-Yodkovo گائوں کے قریب ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…