جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

موٹے افراد کی موت میں تنہائی کا احساس سب سے بڑا عنصر قرار

datetime 31  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو اورلینز(این این آئی)حال ہی میں ہوئے ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سماجی دوری یا تنہائی کا احساس مٹاپے کے شکار لوگوں میں اموات کی تمام وجوہات میں بڑی وجہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاما نیٹ ورک اوپن نامی جریدے میں شائع ہونے والے مطالعے میں بتایا گیا کہ تنہائی اور سماجی دوری کا علاج موٹے لوگوں میں صحت کے مسائل کو کم کرسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ دنیا بھر میں تنہائی کا احساس لوگوں میں زیادہ پنپ رہا ہے لیکن یہ مطالعہ اس لحاظ سے اہم ہے کیونکہ موٹاپے کے شکار افراد اس کا زیادہ تجربہ کرتے ہیں۔مطالعے کے سرکردہ مصنف اور امریکا میں ٹولین یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے شعبہ وبائی امراض کے پروفیسر ڈاکٹر لو کی نے کہا کہ مٹاپے سے متعلق بیماریوں میں غذائیت اور طرز زندگی سب سے بڑے عوامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالعہ مٹاپے کے شکار لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے سماجی اور ذہنی صحت کو مدنظر رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔تحقیق میں مارچ 2006 اور نومبر 2021 کے درمیان تقریبا 400,000 افراد کے ڈیٹا کو دیکھا گیا۔ نتائج میں پایا گیا کہ وہ لوگ جنہوں نے سماجی دوری یا تنہائی کا سامنا زیادہ نہیں کیا، ان میں موت کی تمام طبی وجوہات 36 فیصد کم تھیں بنسبت ان موٹے لوگوں کے جن میں تنہائی یا معاشرے کی جانب سے رد کیے جانے کا احساس زیادہ تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…