بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کویت میں نئے ویزا قوانین سے پاکستانیوں کو مشکلات کاسامنا

datetime 29  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(این این آئی)کویت میں دی ریزیڈنسی افیئرز ڈپارٹمنٹ نے ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد فیملی ویزا کے لیے نئے قوانین کے تحت درخواستیں وصول کرنا شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کے 6گورنریٹس اور مرکزی دفتر میں فیملی ویزا کے لیے بہت بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جارہی ہیں۔

نئے فیملی ویزا قوانین سے پاکستان سمیت 7ملکوں کے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔نئے قوانین کے تحت فیملی ویزا کی درخواستیں وہ لوگ جمع کراسکیں گے جن کی ماہانہ آمدنی 800 کویتی دینار سے زیادہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہی بھی لازم ہے کہ وہ جس شعبے سے وابستہ ہیں ان کی تعلیمی سند بھی اسی شعبے سے تعلق رکھتی ہو۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جن ممالک پر اس حوالے سے پابندی عائد ہے ان کے لوگوں سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں یا نہیں۔

ان میں عراق، شام، افغانستان، پاکستان، ایران، یمن اور سوڈان شامل ہیں۔ایک شامی باشندے نے بتایا کہ اس سے فیملی ویزا کی درخواست وصول تو کرلی گئی ہے تاہم دو دن بعد آنے کو کہا گیا ہے کیونکہ شام اور دیگر ممنوع ملکوں کے حوالے سے ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 6گورنریٹس میں دی ریزیڈنسی افیئرز ڈپارٹمنٹ اور دجیج میں مرکزی دفتر نے پہلے ہی دن فیملی ویزا کی درخواستیں بڑی تعداد میں وصول کیں۔

نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد الصباح نے وزارتی حکم نامہ نمبر 957/2019 میں غیر ملکیوں کے لیے رہائش کے قوانین سے متعلق چند تبدیلیوں کا حکم دیا تھا جس کے تحت ریگیولر فیملی ریزیڈنسی پرمٹ کے حصول کے لیے شرائط کی تصریح کی گئی تھی۔ بعض غیر ملکی محنت کشوں کو تعلیمی سند کی شرط کے معاملے میں رعایت دی گئی ہے۔

غیر ملکی خاندان کے ساتھ رہنے کے لیے درخواست جمع کرانے والے جو لوگ ملک میں رہتے آئے ہیں یا یہیں پیدا ہوئے یا جو کویت سے باہر پیدا ہوئے تاہم پانچ سال سے زیادہ کے نہیں ہیں ان کے لیے آمدنی کی شرط بھی نرم کی گئی ہے۔ فیملی ویزا سے متعلق نئے قوانین کا اطلاق سرکاری گزٹ میں ان کی اشاعت کے دن سے ہوگا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…