جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی پر 4 مجرموں کو پھانسی

datetime 29  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم پر 4 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عدلیہ نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے مجرموں کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔پھانسی پانے والے مذکورہ 4 مجرمان پر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ایرانی عدلیہ کا کہنا تھاکہ ان افراد پر ایرانی دفاعی مقام کے خلاف آپریشن میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔جولائی 2022 میں گرفتار کیے گئے ان افراد کو ستمبر 2023 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مجرموں کو موساد نے آپریشن سے تقریبا ڈیڑھ سال پہلے بھرتی کیا تھا۔انہیں فوجی مراکز میں تربیتی کورسز کے لیے افریقی ممالک بھیجا گیا تھا جہاں موساد کے افسران موجود تھے۔یہ مجرمان عراقی کردستان کے راستے سے ایران میں داخل ہوئے اور صوبے اصفہان میں وزارتِ دفاع کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔چاروں مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کیے جانے کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…