بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

مسجد نبوی ؐمیں الیکٹرانک چپ والی جائے نماز بچھادی گئیں

datetime 27  جنوری‬‮  2024 |

مدینہ منورہ(این این آئی)سعودی حکومت نے مسجدِ نبوی میں مختلف معلومات فراہم کرنے والی چپس والی 25 ہزار جائے نماز بچھادی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جائے نماز پر نصب کی جانے والی ہر چپ اسے بنانے والے ادارے، استعمال اور لوکیشن سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔مکہ مکرمہ میں بیت اللہ یعنی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی کی دیکھ بھال پر سعودی عرب کی حکومت غیر معمولی توجہ دیتی ہے۔ اسلام کے ان دو مقدس ترین مقامات پر آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کو حکومت اپنی اہم ترین ذمہ داری گردانتی ہے۔

مسجد نبوی میں چپ والی ہر جائے نماز (غالیچہ)روزانہ صاف کیا جاتا ہے اور اس پر بہترین عطریات چھڑکے جاتے ہیں۔ہر غالیچے میں ایک الیکٹرانک چپ نصب ہے جس کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ کہاں بنایا گیا تھا، کہاں سے منگوایا گیا ہے، کتنی بار اور کب کب صفائی کی گئی ہے۔ چپ پر لگے ہوئے بار کوڈ کو اسکین کرنے سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ جائے نماز کب سے استعمال میں ہے اور اس کی صفائی کے اوقات کیا ہیں۔یہ تمام قالین خاصے دبیز، پائیدار اور پکے رنگوں والے ہیں۔ مسلسل استعمال سے بھی ان کا معیار نہیں گرتا۔متعلقہ ادارے نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کم و بیش 63 لاکھ اہلِ ایمان نے مسجدِ نبوی میں عبادت کی سعادت حاصل کی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…