بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

حج اور عمرہ زائرین کیلئے بہترین سہولت متعارف کرادی گئی

datetime 26  جنوری‬‮  2024 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حج اور عمرہ چیریٹی ایسوسی ایشن نے مناسک کی ادائیگی کے دوران گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے ایک نئے اقدام کا آغاز کردیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حج اور عمرہ زائرین کی خدمت اور آسانی کے لیے پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنربنایا گیا ہے۔یہ پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنر اس سال (2024) میں زائرین کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سب سے نمایاں مصنوعات میں سے ایک ہے۔

ایسوسی ایشن کے سی ای او انجینئر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال عمرہ زائرین کی خدمات کے لیے معیاری اقدامات اور بہتری فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔انجینئر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ اس کی مصنوعات زیادہ فائدے مند ہوں اور ان کا زائرین پر واضح اثر ہو۔اس حوالے سے ترکی الحتیرشی نے بتایا کہ پورٹیبل ایئر کنڈیشنر میں تیز کولنگ ٹیکنالوجی اور 360 ڈگری ایئر فلو کوریج موجود ہے اور یہ صرف 4 گھنٹے چارج کرنے کے بعد 12 گھنٹے تک کام کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایئر کنڈیشنر میں ایک اسمارٹ ٹمپریچر کنٹرول یونٹ بھی شامل ہے جس میں مختلف موسموں کے لیے پنکھے کے موڈ اور ہیٹنگ موڈ شامل ہیں، یہ جاگنگ سے لے کر پیدل سفر تک مختلف سرگرمیوں کے دوران گردن پر مضبوطی سے قائم رہتا ہے۔انجینئر ترکی الحتیرشی کے مطابق اس ایئر کنڈیشنر کا ہلکا وزن اور ڈیزائن زائرین کو ایک منفرد اور آرام دہ تجربہ فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ اس پورٹ ایبل ایئر کنڈیشنرکو زائرین مکہ اور مدینہ سمیت دیگر مذہبی اور مقدس جگہوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…