جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شوہر کی شکایت پر بیوی کو20 ہزار پاونڈ جرمانے کی سزا

datetime 25  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور ناچاقی کے واقعات کوئی انوکھی بات نہیں مگر مصر کی ایک عدالت میں ایک جوڑے کا حیران کن مقدمہ اور اس کا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق س عجیب و غریب واقعے میں مصر کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو اس کے شوہر کو واٹس ایپ ایپلی کیشن پر پیغامات کے ذریعے پریشان کرنے سزا سنائی ہے۔قنا اکنامک اپیل کورٹ نے ایک خاتون پربیس ہزار مصری پاونڈ جرمانہ اور قنا سینٹر میں 3,000 پاونڈز کی رقم ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔

یہ واقعہ گذشتہ مارچ 2023 کا ہے، جب ایک شہری نے قنا سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں شکایت درج کرائی۔ اس میں مدعی شوہرنیاپنی بیوی پرالزام لگایا گیا کہ اس نے اختلافات کے دوران جان بوجھ کراسے پریشان کیا اور اسے برا بھلا کہا۔ اس کے لیے اس نے وٹس ایپ کا استعمال کیا تھا۔شکایت کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پتا چلا کہ بیوی نے ایک نجی نمبر سے شوہر کو متنازعے پیغامات بھیجے تھے۔اس کے بعد کیس کو قنا اکنامک کورٹ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورٹ نے کیس کو تفصیل سننے کیبعد خاتون کو 20,000 پاونڈ جرمانہ اور 3,000 پاونڈ معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…