پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

کینیڈا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

datetime 24  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) کینیڈا کے شمالی علاقے میں کان کنوں کو لے جانا والا ایک چھوٹا مسافر طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی جوائنٹ ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر نے بتایا کہ ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے فورٹ اسمتھ سے پرواز بھری تھی تاہم ٹیک آف کے فوری بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔

جس پر ریسکیو آپریشن کے لیے امدادی ٹیمیں بھیجی گئیں اور قصبے کے اسپتال میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے پروٹوکول کو فعال کردیا گیا۔ طیارے کا ملبہ ایک کلومیٹر کی دوری پر مل گیا۔ریسکیو ٹیم کو طیارے کے ملبے سے 6 لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک شخص کو زندہ بچالیا گیا جس نے حادثے سے قبل جہاز سے چھلانگ لگالی تھی اور زمین پر گرنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔حادثے کا شکار جہاز چارٹرڈ طیارہ تھا جو کان کنوں کو لے کر کوئلے کی ایک کان کی جانب جا رہا تھا۔ حادثے کے بعد فورٹ اسمتھ سے تمام پروازیں بدھ تک گراؤنڈ کر دی گئیں۔تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…