بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

خراٹوں سے روکا کیوں؟ امریکا میں ایک شخص نے پڑوسی کو قتل کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2024 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست پنسلوانیا میں بلند خراٹوں کا جھگڑا ایک شخص کے قتل کی وجہ بن گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنسلوانیا کے اپرمورلینڈ ٹاون شپ میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے بلند خراٹوں کے باعث ہونے والی زبانی تکرار کے بعد اپنے پڑوسی کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق 62 سالہ رابرٹ والس کا تیز آواز میں خراٹوں کے باعث کئی عرصے سے اپنے پڑوسی 55 سالہ کرسٹوفر سے جھگڑا چل رہا تھا، کرسٹوفر کے خراٹوں کی آواز والس کے گھر کی دیوار کے باوجود واضح سنی جاتی تھی، رابرٹ نے کرسٹوفر کی خراٹوں سے تنگ آکر پولیس کو متعدد بار کالز بھی کیں۔

پولیس کے مطابق ، کرسٹوفر نے بتایا کہ واقعے کے روز وہ اپنے گھر میں کھانا کھارہا تھا جب رابرٹ والس کھڑکی کی اسکرین ہٹا کر اندر داخل ہوا ، رابرٹ اور اس کے درمیان ہوئی تلخ کلامی کے دوران رابرٹ نے مجھے ڈرایا یا دھمکایا بھی نہیں تھا، وہ جھگڑے کو ختم کرنا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے مجھے خراٹوں کو کم کرنے کے لیے ناک کی سرجری کے لیے اپنے پاس سے رقم ادا کرنے کی آفر بھی کی تھی لیکن مجھے یہ دھوکا لگا تھا اس لیے میں نے رابرٹ کو چاقو مار کر اس کا قتل کردیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے جھگڑے کے بعد کرسٹوفر کی جانب سے پولیس کو کال کی گئی تھی، پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو رابرٹ اور کرسٹوفر کو چاقو کے وار سے زخمی پایا، بعد ازاں رابرٹ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…