منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سعودیہ میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کس دن ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

datetime 17  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)دنیا بھر کے مسلمان جلد ہی رمضان کے مقدس ماہ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں گے کیونکہ متوقع آغاز کی تاریخ 2 ماہ سے بھی کم رہ گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فلکی حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا اور اس سال رمضان 26 برس کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق سردیوں کا موسم 22 دسمبر سے شروع ہوا اور یہ 20 مارچ تک جاری رہے گا۔

مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوں گے، اس سال روزے کا دورانیہ 12 اور 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔خلیجی خطے اور مشرق وسطی جیسے سعودی عرب اور مصر میں روزے کے اوقات کی حد ممکنہ طور پر مقام کے لحاظ سے 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگی۔ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…