ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیووس(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہو جائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے یہ بات ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں گفتگو کے دوران کہی۔ اس موقع پر پینل ڈسکشن میں سعودی وزارت خارجہ سے سوال کیا گیا کہ مسئلہ فلسطین حل ہونے کے بعد سعودی عرب، اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا یقینا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ جنگ سے ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ غزہ کے مصائب جاری رہے تو تنازعات کا چکر چلتا رہے گا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے خطے کی امن و سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے۔ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی علاقائی امن قائم ہوسکتا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…