ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

کویت نے غیرملکیوں کو نکالنا شروع کردیا

datetime 16  جنوری‬‮  2024 |

کویت سٹی(این این آئی)کویت نے 11روز میں رہائشی اور ملازمت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1470افراد کو ملک بدر کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ کویت میں نئے سال میں رہائشی اور ملازمت کے قوانین کی خلاف ورزیوں کی تعداد میں40000سے تجاوز کر گئی ۔اس حوالے سے کویت کی وزارت داخلہ نے رہائشی اور ملازمت کے قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لئے مضبوط حکمت عملی اپنا لی ہے۔کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے سنجیدہ کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ ملک کے تمام خطوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کی مزید نشاندہی کی جائے گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ10دنوں میں صرف ریزیڈنسی افیئرز انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے ریزیڈنسی اور لیبر قانون کی خلاف ورزیوں پر سکیورٹی آپریشنز میں تقریباً 700افراد کو حراست میں لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کویت نے ورک پرمٹ جاری کرنے سے قبل ہنرمند تکنیکی افراد سے عملی ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم اقدام نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد کی ہدایات پر کیا گیا، یہ اقدام اسمارٹ بھرتیوں کے لیے پروفیشنل سسٹم پراجیکٹ کا حصہ ہے اور قومی ترقیاتی منصوبے کا لازمی جزو ہے۔8جنوری کو کویت کی پبلک اتھارٹی فار مین پاور(پی اے ایم)کا کہنا تھا کہ پبلک اتھارٹی فار اپلائیڈ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(پی اے اے ای ٹی)کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

اس مفاہمت نامے سے کویت میں ہنر مند کارکنوں کے لئے لازمی عملی اور تکنیکی ٹیسٹ کا فریم ورک قائم ہوگا۔یہ ٹیسٹ آہستہ آہستہ متعارف کرائے جائیں گے اور ان کا اطلاق مخصوص پیشوں پر ہوگا۔ ان ٹیسٹوں کا بنیادی مقصد کویت میں کارکنوں کی تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانا ہے، جو لیبر مارکیٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…