جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)خراب موسم اور دھند کے باعث کئی بھارتی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں، ایسے میں مسافر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور پائلٹ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انڈیگو طیارے کے مسافر کو دیکھا جاسکتا ہے جو پرواز کی 13 گھنٹوں کی تاخیر کے باعث آگ بگولہ ہوگیا اور اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور تاخیر کا اعلان کرتے پائلٹ کو تھپڑ مار کر اپنا غصہ ٹھنڈا کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ انڈیگو طیارے کو دہلی ایئر پورٹ سے گوا کے لیے اڑان بھرنی تھی لیکن دھند کے باعث پرواز وقت پر روانہ نہ ہوسکی۔واقعے کے بعد ہراسانی کا شکار پائلٹ نے مسافر، جس کی شناخت ساحل کٹاریہ کے نام سے ہوئی ہے، کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔پائلٹ کی شکایت پر مذکورہ مسافر کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے مسافر کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان سب میں طیارے کا عملہ قصور وار نہیں ہے، انہیں جیسے ہدایات دی جاتی ہیں وہ ویسے ہی کام کرتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…