بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

سال2023میں عمرہ زائرین کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 10  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سعودی عرب میں گزشتہ برس 1کروڑ 35لاکھ 50ہزار زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی،یہ تعداد 2022 کے عمرہ زائرین کے مقابلے میں 58فیصد زیادہ ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب انکشاف کیا کہ 2023 کا سال عمرہ زائرین کی تعداد کے اعتبار سے ریکارڈ ساز رہا۔وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ 2019 میں سعودی عرب آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ساڑھے 8 ملین تھی لیکن گزشتہ سال یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس میں ساڑھے 13 ملین عمرہ زائرین کی سعادت حاصل کی اور یہ سب بہترین عمرہ سہولیات کی فراہمی کے مربوط اور نقائص سے پاک نظام کے باعث ممکن ہوا۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں ہر سال مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔ جسے یقینی بنانے کے لیے 1.3 بلین ڈالر سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔وزیر حج و عمرہ کے مطابق ان منصوبوں سے عمرہ زائرین کے لیے گنجائش اور سہولیات میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…