اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

4سالہ لڑکے کا ننھی کلاس فیلو کو سونے کی اینٹ کا تحفہ

datetime 10  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین میں 4سالہ لڑکے نے اپنی ساتھی طالبہ کو 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سونے کی اینٹ تحفے میں دے کر سب کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیران کن واقعہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں پیش آیا، جہاں ایک پرائمری کلاس کے ننھے طالب علم نے 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سونے کی اینٹ اپنی ساتھی طالبہ کو بطور تحفہ پیش کردی۔

مہنگے ترین تحفے سے متعلق واقعے کا علم تب ہوا جب ننھی طالبہ نے اپنے گھر والوں کو سونے کی اینٹ سے متعلق بتایا جس کے بعد ماں باپ نے طالبہ کو تحفہ واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 4 سالہ بچے کے والدین سے رابطہ کیا۔ طالبہ کے والدین نے لڑکے کے والدین کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پر لڑکے کے والدین نے معافی مانگتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو سمجھایا تھا کہ وہ مستقبل میں یہ سونے کی اینٹ بطور تحفہ اپنی بیوی کو دے گا تاہم بچے نے بغیر علم میں لائے اپنی ساتھی طالبہ کو سونے کی اینٹ تحفے میں دے دی۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…