بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ کا ویزٹ ویزہ پرمشروط ملازمت کی اجازت دینے کافیصلہ

datetime 9  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ رواں سال ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں لارہا ہے،31 جنوری سے نافذ ہونے والے ان امیگریشن قوانین کا مقصد ملک میں کاروبار اورسیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیٹر ویزا کے حوالے سے قوانین پر کی جانے والی نظرثانی کے مطابق سیاحوں کو ملک میں قیام کے دوران مشروط ملازمت کی اجازت دی گئی ہے۔

ان تبدیلیوں سے سیاحتی ویزے پر برطانیہ جانے والے وہاں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ وہ کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ حصہ لے سکیں گے وہاں ہوتے ہوئے ریموٹ ورک کر پائیں گے۔ویزا گائیڈ ورلڈ کے مطابق سیاح برطانیہ سے کام کرسکیں گے تاہم ریموٹ ورک برطانیہ میں ان کے قیام کی بنیادی وجہ نہیں ہونا چاہئیے۔

اس سے قبل ایکس چیکر کے چانسلر جیریمی ہنٹ نے برنس ویزیٹرریگولیشنز بڑھانے کی برطانوی کوششوں کا اعلان کیا تھا۔نئے امیگریشن قوانین کے تحت سائنس دانوں، محققین اورماہرین تعلیم کو برطانیہ میں تحقیق کرنے کی اجازت ہوگی، یہی نہیں وزیٹر ویزا پر برطانیہ جانے والے مقررین بھی خدمات کے لیے ادائیگی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔برطانوی حکومت اس سے قبل سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا فیصلہ بھی کرچکی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…