جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب،پاکستانی ٹرک ڈرائیورکی ٹکر سے 13افرادجاں بحق

datetime 9  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میںپاکستانی ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے نتیجے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ماہر انکولوجسٹ اوران کے خاندان سمیت 13افراد جاں بحق ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے کنگ فہد میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں نے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے اپنے ساتھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک ساتھی آنکولوجی کنسلٹنٹ ڈاکٹر جاعم الشبحی اپنے خاندان کے چار افراد کے ساتھ سامنے سے آنے والے ٹرک کے ساتھ گاڑی کے ٹکرانے سے جاں بحق ہو گئے۔فوت ہونے والے ڈاکٹر کے ساتھی ڈاکٹر مشب علی العسیری نے انٹرویو میں کہا کہ ان کے برادر ڈاکٹر جاعم عمرہ کے لیے جاتے ہوئے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں ان کی کار سامنے سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا کر سڑک پرالٹ جانے کے نتیجے میں انتقال کر گئے۔اس حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ڈاکٹر جاعم ان کے بہترین کولیگ تھے۔

وہ ایک صاحب علم، خوش اخلاق، بیماروں کے ہمدرد اور پابند صوم وصلو تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر جاعم بہت خوش تھا کیونکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کے لیے جا رہے تھے۔ جب وہ المزاحمیہ پہنچے تو اس نے دیکھا کہ ایک پاکستانی ڈرائیور عوامی سڑک پر مخالف سمت سے ٹرک چلا رہا ہے۔ یہ ٹرک دو کاروں سے ٹکرا گیا جس میں ڈاکٹر جاعم کی کار بھی شامل تھی۔انہوں نے کہا کہ “مرحوم ڈاکٹر کے 8 بچے ہیں، جن میں سے بڑا یونیورسٹی میں اور سب سے چھوٹا پرائمری اسکول میں ہے۔

ان کی بیوی اور پانچ بچے حافظ قرآن ہیں۔اس حادثے میں فوت ہونے والوں میں ڈاکٹرجاعم محمد صالح الشبحی الیافعی، 21 سالہ رو، 12 سالہ فضل،8 سالہ احمد ، پانچ سالہ جن شامل ہیں جب کہ 15 سالہ دعا اور 10 سالہ عائشہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…