جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کیلئے نئی سہولت متعارف

datetime 6  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والوں کے نئے ایک نئی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے)دبئی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اب ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کے لیے واٹس اپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔آر ٹی اے کے مطابق ٹیسٹ کے لیے اپائنٹمنٹ کی سہولت انگلش اورعربی دونوں زبانوں میں فراہم کی گئی ہے۔اتھارٹی کی جانب سے واٹس ایپ پیغام کے لییایک نمبربھی جاری کیا گیا ہے۔

یہ سروس دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی نمبر پرمحبوب چیٹ بوٹپردستیاب ہے۔روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خواہمشندوں کو یہ نوید بھی سنائی ہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے افراد اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے علاوہ اسیری شیڈول بھی کرسکتے ہیں۔آرٹی اے کارپوریٹ ٹینکیکل سپورٹ سروس سیکٹر میں سمارٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ واٹس اپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ کیلئے صارف کاموبائل فون نمبر اوررجسٹرڈ معلومات پہلے سے تصدیق شدہ ہوتی ہیں اس لیے اسے ہماری ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ سہولت اتھارٹی کی مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خدمات کی فراہمی کی حکمت عملی کے تحت ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین تیزترمحفوظ طریقے سے خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…