جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز سے محروم

datetime 5  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی لگ بھگ ایک سال بعد ایشیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے۔مکیش امبانی کی جگہ بھارت کے ہی گوتم اڈانی ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔خیال رہے کہ جنوری 2023میں امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکانٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔رپورٹ میں گوتم اڈانی کیلئے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔

اس رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کی دولت میں کمی آئی تھی اور وہ 2023میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے رہے تھے جبکہ مکیش امبانی نے ایشیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔مگر گزشتہ دنوں بھارتی سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا تھاکہ ہندن برگ کے الزامات پر نئی تحقیقات کی ضرورت نہیں۔اس فیصلے کے بعد گوتم اڈانی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا اور اب وہ ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 4جنوری کو 7.7ارب ڈالرز کے اضافے سے گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 97.6ارب ڈالرز ہوگئی جس کے بعد انہوں نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مکیش امبانی اس وقت 97ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی کے الزامات کی تردید کے باوجود اڈانی گروپ کی مجموعی مالیت میں گزشتہ سال نمایاں کمی آئی تھی۔بھارتی عدالت نے مقامی مارکیٹ ریگولیٹر کو اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات کرنے سے روک دیا تھا جس کے بعد 2024کے ابتدائی 4دن کے دوران گوتم اڈانی کی دولت میں 13.3ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔خیال رہے کہ گوتم اڈانی نے 2023کا آغاز 119ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی حیثیت سے کیا تھا اور پھر دولت میں مسلسل کمی کے بعد نیچے چلے گئے۔اب ایک سال بعد وہ ایشیا کے امیر ترین جبکہ دنیا کے 12ویں امیر ترین شخص بنے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…