سعودی عرب ،شدید دھند کے باعث ریڈ الرٹ جاری

4  جنوری‬‮  2024

ریاض(این این آئی)سعودی محکمہ موسمیات نے شمالی سرحدی علاقے میں شدید دھند کے باعث ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا علاقہ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق العوقلیہ کا علاقہ دھند سے زیادہ متاثر ہے جبکہ دیگر شہر بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں،شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ ایک کلومیٹر تک کم ہو گئی ہے۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ دیر بعد جب سورج گرم ہو جائے گا،دھند تھوڑی صاف ہو جائے گی لیکن شام کے وقت حد نگاہ بہت محدود ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی سرحدی علاقے کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب سعودی محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے قصیم ریجن کے علاقے بریدہ میں سیلابی ریلے میں پھنسی ایک بس میں موجود طالبات سمیت 9افراد کی زندگیاں بچالیں۔رپورٹ کے مطابق شہری دفاع نے ایکس اکائونٹ پر بیان میں کہا کہ تمام افراد کی صحت تسلی بخش ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں دیکھا جاسکتا کہ یونیورسٹی کی ایک بس بریدہ کے مشرق میں شعیب الطرفیہ میں سیلابی ریلے میں پھنس گئی۔شہری دفاع کی ٹیموں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بس میں موجود طالبات کی زندگیاں بچائیں۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…