جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ارب پتی تاجر کی بیوی ،بیٹی کو قتل کرکے خودکشی

datetime 4  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن(این این آئی)امریکی ریاست میساچوسٹس میں بھارتی نژاد بزنس مین نے اپنی 5ملین ڈالر کی حویلی میں اہلیہ اور جواں سال بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انتہائی پرتعیش حویلی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت بھارتی نژاد 57سالہ راکیش، 54سالہ ٹینا اور 18سالہ آریانا کے نام سے ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے راکیش کمل کی وسیع و عریض حویلی 19ہزار مربع فٹ پر محیط ہے جس میں 11بیڈ اور 14باتھ رومز ہیں اور یہ حویلی ریاست کے امیر ترین اور محفوظ علاقے میں واقع ہے۔اس حویلی کو راکیش کمل نے 2019میں 4ملین امریکی ڈالر میں خریدا تھا اور اب اس کی مالیت 5.45ملین امریکی ڈالر ہے تاہم اب ایک سال قبل نیلامی میں اسے 3ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔ٹینا اور راکیش EduNovaنامی تعلیمی ادارہ کمپنی چلا رہے تھے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ جوڑے کو حالیہ برسوں میں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ان کی کمپنی 2016میں شروع کی گئی تھی اور دسمبر 2021میں تحلیل کر دی گئی تھی۔راکیش اور ٹینا کی بیٹی آریانا مڈل بیری کالج کی طالبہ تھی جس کے اخراجات 64ہزار 800ڈالرز سالانہ تھے۔پولیس کے مطابق اب تک خودکشی بعد از قتل کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ راکیش کمل کی لاش کے پاس اسلحہ بھی ملا ہے جو راکیش کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ تینوں کی اموات اسی بندوق سے ہوئی۔پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بندوق کی مکمل فرانزک اور بیلسٹکس ٹیسٹنگ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ اسلحے کے اصل مالک کی تلاش میں شراب، نشے، اسلحہ، اور دھماکہ خیز مواد کے بیوپاریوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…