جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

جاپان میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 55ہو گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپان کے صوبے اشیکاوا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 55ہو گئی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں7.6شدت کے زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔اب تک 150سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں،ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔جاپانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آفت کے متاثرین کو تلاش کرنے،انہیں بچانے کیلیے وقت سے مقابلہ کرنا ہے، ریجن میں 33ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

اشیکاوا میں سونامی کی تمام وارننگز واپس لے لی گئی ہیں،متاثرہ علاقوں سے 62ہزار افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔گزشتہ روز آئے زلزلے کے باعث اشیکاوا میں تباہی کے آثار جا بجا نظر آ رہے ہیں، متعدد عمارتیں گر گئیں، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں۔نوتو ریجن میں عمارتوں میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے، متعدد ہائی ویز لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی ہیں۔گزشتہ روز کے زلزلے کی شدت سے 300کلو میٹر دور ٹوکیو میں بھی عمارتیں لرز اٹھی تھیں۔شمالی اور جنوبی کوریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد روس اور شمالی کوریا نے کچھ ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی تھی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…