اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک مسلم ملک کا پاسپورٹ 2024کی پہلی سہ ماہی کیلئے دنیا میں سب سے طاقتور قرار

datetime 2  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)ایک مسلم ملک کے پاسپورٹ کو 2024کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا ہے۔آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کا نام سرفہرست رہا۔یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا لیے بغیر 180ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔یو اے ای کے بعد جرمنی، اسپین، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے ان ممالک کے شہریوں کو 178 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔

سوئیڈن، فن لینڈ، لگسمبرگ، آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کے حامل افراد 177ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، پولینڈ، آئرلینڈ اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس پر176ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔5واں نمبر مشترکہ طور پرسنگاپور، یونان، چیک ریپبلک، برطانیہ، ہنگری، جاپان اور نیوزی لینڈ کے نام رہا جن کے شہری 175ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…