اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاپان، ایک دن میں زلزلے کے 155 جھٹکے، 30 افراد ہلاک

datetime 2  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی) جاپان میں زلزلے کے 155 جھٹکوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیر کو جاپان کے وسطی علاقے میں 7.5 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں اور ہونشو کے علاقے ایشیکاوا کی بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی۔زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے زائد سونامی کی لہریں بلند ہوئیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 155 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وسیع علاقے میں بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہونے سے لاکھوں صارفین کو بجلی منقطع ہوگئی اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدہ نے بیان میں کہا کہ زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور نقصان ہوا ہے۔ ملبے تلے افراد کو زندہ نکالنے کے لیے رسیکیو ورکرز کے پاس وقت کم ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں نئے سال کے پہلے ہی دن 7.6 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 10 منٹ پر آیا، جس کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی، جس کے بعد کئی ساحلی علاقوں کو خالی کرالیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کے علاقے اشی کاوا میں 30 عمارتیں گرگئیں۔جاپانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد بڑے سونامی کا خطرہ ٹل گیا، اشی کاوا میں زلزلے کے بعد رہائشی علاقے میں آگ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں صرف 90 منٹ کے دوران طاقتور زلزلے کے بعد 4 شدت اور اس سے زائد کے 20 آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث کئی گھر گرنے کی اطلاعات ہیں، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، ریلوے سروسز معطل ہوگئیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…