بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں بھارتی جاسوس بلاگر گرفتار

datetime 30  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)بین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، سعودی عرب میں بھارتی جاسوس بلاگر کو گرفتار کر لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے بلاگر زہاک تنویر کو 18دسمبر کو اسلام مخالف مواد شائع کرنے اورمملکت کے مفادات کو نقصان دہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا۔زہاک بھارتی صحافی ہے جو آر ایس ایس اور مودی کے حامی خیالات کے لیے پہچانا جاتا ہے۔

زہاک نے اپنے سوشل میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزاد ریاست کی وکالت کرنے والے مظاہرین پر تنقید کی تھی۔مئی 2020کو متحدہ عرب امارات میں ایک ہندو شیف، اسٹور کیپر اور کیشیر کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف بیانات دینے پر نکال دیا گیا تھا جبکہ قطر میں بھارتی بحریہ کے 8سابق افسران کو جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔بحرین کے اسپتال نے بھارتی ڈاکٹر سنیل را کو اسلام مخالف بیان دینے پر نوکری سے نکال دیا تھا۔ اپریل 2020کو کویت میں ہندو انجینئر کو مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے کے باعث میں نوکری سے نکالا گیا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…