بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کینیڈین حکام نے سٹارٹ اپ ویزا کا نیا پروگرام شروع کردیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا (این این آئی)کینیڈین حکام نے سٹارٹ اپ ویزا کا ایک نیا پروگرام شروع کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے ورک ویزا،لیبر ویزا،کے بعد اب سٹارٹ اپ ویزا پروگرام کا اعلان کیا ہے،جس کے حصول کیلئے تعلیم،تجربے یا نوکری کی پیشکش جیسی شرائط کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان سمیت بھارت اوردنیا بھر سے ہزاروں لوگ بہتر مستقبل کیلئے کینیڈا کا رخ کرتے ہیں،اسی لیے ان ممالک میں امیگریشن اور ورک ویزا کے قوانین میں کسی بھی تبدیلی یا کسی نئے پروگرام کے تعارف پرگہری نظر رکھی جاتی ہے،جیسے کینیڈا نے رواں ماہ ورک پرمٹ کے قانون میں تبدیلی کی ہے۔

کینیڈین حکام نے کووڈ دورمیں لیبرمارکیٹ میں مانگ بڑھنے کے باعث 18ماہ تک ورک پرمٹ میں توسیع کی تھی جسے اگلے سال جنوری سے ختم کیا جا رہا ہے،کینیڈا انٹری کیلئے بزنس ویزا میں بہت زیادہ پیسے درکارہوتے ہیں،جو کاروباری افراد کی جیب پر بھاری ہوتے ہیں۔اب سٹارٹ اپ ویزا اسکا درمیانی راستہ ہے،سٹارٹ اپ ویزا پروگرام میں اپلائی کرنے کیلئے آپ کے پاس ٹیکنالوجی سے متعلق کوئی ایسا بزنس آئیڈیا ہونا چاہیے جوکہ کینیڈین مارکیٹ کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہو۔اس سٹارٹ اپ پروگرام کو ماہرین کی جانب سے سنہری موقع قرار دیا جارہا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…