منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اچھی صحت پر لیکچر کے دوران ہی بھارتی پروفیسر چل بسے

datetime 28  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور(این این آئی)بھارت میں ایک پروفیسر اس وقت دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جب وہ اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سابق طلبا کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں 53 سالہ پروفیسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔رپورٹ کے مطابق مشیر امور طلبہ اور مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سمیر خندیکر سابق طلبا کو اچھی صحت پر لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک انہیں پسینہ آنا شروع ہوگیا اور پھر وہ ڈائس پر گرگئے۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پروفیسر سمیر خندیکر کے ساتھی اساتذہ کے مطابق پروفیسر سمیر 2019 سے دل کے مرض میں مبتلا تھے اور ہائی کولیسٹرول کاشکار تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پروفیسر سمیر صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے اور گرنے سے پہلے ان کے آخری الفاظ بھی اپنی صحت کا خیال رکھتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…