مکوآنہ (این این آئی)ویسے تو آپ نے عام طور پر سبز اور سُرخ کے مختلف رنگوں کے سیب دیکھے ہوں گے لیکن دنیا میں ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں کالے رنگ کے سیب اُگتے ہیں۔ویسے تو اس سیب کا رنگ گہرا بنفشی ہے تاہم یہ دِکھنے میں سیاہ لگتا ہے جس کی وجہ سے اسے انگریزی میں (black diamond apple) کہا جاتا ہے اور یہ صرف تبت میں پایا جاتا ہے، یہ اپنی پرتعیش کشش اور نایابیت کی وجہ سے دوسرے سیبوں سے نمایاں ہے اور لوگوں میں تجسس پیدا کرتا ہے۔بلیک ڈائمنڈ ایپل کا یہ مخصوص رنگ دراصل منفرد جغرافیائی محل وقوع سے منسوب ہے جو چین کے خود مختار خطے تبت میں پہاڑوں کے درمیان واقع چھوٹے سے شہر نینگچی میں واقع ہے۔زیادہ اونچائی سیبوں کو دن کے وقت شدید الٹرا وائلیٹ روشنی سے نمائش کرواتی ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے، ایسے موسمی حالات سیب کے مخصوص سیاہ رنگ کو تیار کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔مزید برآں اگرچہ بلیک ڈائمنڈ ایپل کا اندرونی حصہ عام سیبوں سے ملتا جلتا ہی ہوتا ہے تاہم اس کا ذائقہ تمام سیبوں سے زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔