بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں سڑک پار کرنے والوں کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ دینا ہوگا

datetime 25  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے پیدل شاہراہوں کو عبور کرنے والے شہریوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک (جی ڈی ٹی)نے اعلان کیا کہ شاہراہوں کو عبور کرنے والے پیدل چلنے والوں پر 2000 ریال تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے تک کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

محکمہ کے مطابق پیدل چلنے والوں کو شاہراہوں کو عبور کرتے ہوئے ایک ہزار سے دو ہزار سعودی ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ اقدام اس خطرناک عمل کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا جو نہ صرف پیدل چلنے والوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ ٹریفک میں نمایاں خلل کا باعث بنتا ہے اور حادثات کے امکانات میں بھی اضافہ کرتا ہے۔سعودی حکام نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لئے، پیدل چلنے والوں کے قوانین اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کو عبور کرنے والے افراد کو ایگزیکٹو ریگولیشنز کے شیڈول نمبر 5 کے تحت خلاف ورزی کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ مقررہ علاقوں کے باہر سڑکوں کو عبور کرنا، ٹریفک سگنلز کو نظر انداز کرنا اور کراسنگ کے دوران مخصوص لین استعمال کرنے میں ناکامی پر 100 سے 150 ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…