بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی صدر نے ہزاروں افراد کو عام معافی دیدی

datetime 23  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے صدر جو بائیڈن بھنگ رکھنے یا استعمال کرنے کے جرم میں سزائے قید بھگتنے والے ہزاروں افراد کو عام معافی دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد امریکی نظامِ انصاف کیے جانے والے اعتراضات رفع کرنا ہے۔جن لوگوں کو عام معافی دی گئی ہے وہ وفاقی علاقوں اور ڈسٹرکٹ آف لومبیا میں بھنگ رکھنے کے جرم میں پکڑے گئے تھے۔

امریکی ایوانِ صدرنے ایک بیان میں کہا کہ ان تمام افراد کو عام معافی دیئے جانے کا بنیادی مقصد امریکی نظامِ انصاف کے حوالے سے کیے جانے والے نسلی بنیاد پر عدم مساوات کے اعتراضات رفع کرنا ہے۔یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ امریکی نظامِ انصاف کے تحت نسلی بنیاد پر امتیاز روا رکھا جارہا ہے۔ امریکہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی بڑی تعداد سیاہ فام باشندوں کی ہے۔امریکی صدر نے منشیات سے متعلق غیر متشدد جرائم کے لیے نامناسب طور پر زیادہ طویل سزائے قید بھگتنے والے 11 افراد کو بھی عام معافی دیتے ہوئے رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ عام معافی کے اس اقدام سے مساوی انصاف کے وعدے کو حقیقت بنانے میں مدد ملے گی۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ بھنگ رکھنے اور استعمال کرنے کے جرم میں کرمنل ریکارڈ مرتب ہونے سے لوگوں کو ملازمتوں، تعلیم اور رہائش میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھنگ کے حوالے سے ہماری ناکام سوچ نے بہت سوں کی زندگی برباد کی ہے۔ جو کچھ غلط ہے اسے صحیح کرنے کا وقت آگیا ہے۔ وھائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مزید ہزاروں افراد بھی مستفید ہوسکیں گے۔صدر بائیڈن نے ریاستوں کے گورنرز اور مقامی سیاسی قائد



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…