اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راستے میں پڑے کانچ کے ٹکڑے نے امریکی شہری کی قسمت بدل دی

datetime 23  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں ایک شخص جسے کانچ کا ٹکڑا سمجھ کر گھر لے آیا وہ تو 4.8 قیراط کا ہیرا نکلا،جیری ایوانز امریکی ریاست ارکنسا کے علاقے لیپانٹو کا رہائشی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پارک سے ملنے والے اس ہیرے نے جیری کا نصیب جگادیا۔ ایک بار وہ کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک، مرفری بورو گیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس کا تو جیک پاٹ لگنے والا ہے۔اس پارک میں آنے والوں کو اس بات کی اجازت ہے کہ اگر انہیں کوئی قیمتی پتھر ملے تو رکھ لیں۔

جب سے یہ پارک قائم ہوا ہے تب سے اب تک یہاں ہیروں اور دیگر قیمتی پتھروں کے شوقین آتے رہے ہیں۔1972 میں قائم ہونے والے اس پارک سے اب تک 75 ہزار ہیرے مل چکے ہیں۔ جیری ایوانز نے جسے کانچ کا ٹکڑا سمجھا تھا اس کے بارے میں تجسس بڑھا تو وہ جیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ گیا۔ وہاں جانچ سے تصدیق ہوگئی کہ جیری کو ہیرا ملا ہے۔2020 میں ایک امریکی کو مومیل کے علاقے سے 9.07 قیراط کا ہیرا ملا تھا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…