جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئس لینڈ ،سیکڑوں زلزلوں کے بعد آتش فشاں پھٹ گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئس لینڈ(این این آئی)آئس لینڈ کے جزیرہ ریکیجینز میں گزشتہ ہفتوں سے جاری سیکڑوں زلزلوں کے بعد بالاآخر آتش فشاں پھٹ گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 18 دسمبر کی رات مقامی وقت 10 بجکر 17 منٹ پر آتش فشاں پھٹنا شروع ہوا جس کے بعد آسمان پر سرخ اور راکھ کے بادل فضا میں پھیل گئے۔دیکھتے ہی دیکھتے ابلتے ہوئے لاوے نے کئی مربع کلو میٹر علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد دارالحکومت کے جنوب مغرب میں واقع علاقے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

آتش فشاں پھٹنے کی لائیو سٹریم کی جانے والی فوٹیج بھی جاری کی گئی ، مقامی لوگوں کا کہناتھا کہ چھوٹے چھوٹے زلزلوں کے ایک سلسلے میں سڑکوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔آئس لینڈ شمالی بحر اوقیانوس میں آتش فشاں کے گرم مقام کے اوپر واقع ہے اور یہاں تقریبا ہر چار سے پانچ سال بعد آتش فشاں پھٹتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ صبح 3 بجے تک آتش فشاں پھٹنے کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ یہ کب تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ 2010 میں Eyjafjallajokull نامی آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں پورے یورپ میں کئی روز تک پروزایں معطل کردی گئی تھیں، راکھ کے بادل فضا میں پھیلنے کی وجہ سے ممکنہ طور پر ہوائی جہاز کے انجن کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔خیال رہے کہ کئی ہفتوں سے نارڈک ملک آئس لینڈ میں شدید زلزلوں کے بعد دارالحکومت کے جنوب مغرب میں واقع جزیرہ نما میں موجود اس آتش فشاں کے پھٹنے کی پیش گوئی کی جا رہی تھی اور حفاظتی اقدامات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…