جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فون پربچے کی پیدائش،حاملہ خواتین کی مشکلات نا قابل بیان

datetime 20  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے عام شہریوں کو جن اذیت ناک حالات کا سامنا ہے، ان کا تصور بھی مشکل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلس کے ماہر امراض نسواں ڈاکٹر سلیمان ابو عیدہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک فون کال نے انہیں حیران کردیا۔

غزہ کی پٹی میں واقع جبالیہ کے علاقے سے انہیں ایک فون آیا۔ فون کرنے والے شخص نے کہا کہ بے گھر ہونے والے لوگوں میں ایک خاتون خاتون کے بچے کی پیدائش کا وقت ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے۔فون کرنے والے شخص نے خود کو جبالیہ کے ایک صحافی کے طور پر متعارف کرایا۔ اس نے کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں کہ اس موقعے پر ہم کیا کریں؟۔ خاتون بچے کو جنم لینے کے مرحلے میں تھی مگر اس کا ہسپتال پہنچنا ممکن نہیں تھا اور انہیں ایسا کوئی ڈاکٹر بھی میسر نہیں تھا کیونکہ شمالی غزہ کے تمام ہسپتال اسرائیلی بمباری کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں یا غیر فعال ہیں۔ڈاکٹر ابو عیدہ نے تصدیق کی کہ وہ ہر وقت فون کرنیوالوں کی کال کا جوابدیتے ہیں۔

غزہ سے فون کرنے والے شخص نے بھی مدد کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ کال کرنے والے نے مجھے بتایا کہ وہ غزہ کی پٹی سے ہے۔ میں نے اسے فون پر ہدایات دینا شروع کیں اور اسے بتایا کہ نال کو کیسے باندھنا ہے اور پھر اسے کاٹنا ہے۔ نال کو کیسے نکالنا ہے، نوزائیدہ کو کیسے سنھبالنا ہے۔ اسے اس کی ماں کی گود میں رکھنے کی ہدایت کی تاکہ وہ اسے دودھ پلائے۔ انہوں نے فون پر خاتون کے بہتے خون کو روکنے کے لیے طریقہ کار بتایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…