پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

چین، 6.2شدت کے زلزلہ کے با عث 111 افراد ہلاک

datetime 19  دسمبر‬‮  2023 |

بیجنگ (این این آئی)چین کے صوبہ گانسو کے لن شیاپریفیکچر کی جیشان کانٹی میں6.2شدت کا زلزلہ آیا, جس کا مرکز زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ اب تک زلزلے سے گانسو میں 100 اور صوبہ چھیانگ ہائی میں 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کچھ علاقوں میں پانی، بجلی، نقل و حمل اور مواصلات سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

منگل کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بقزلزلے کے بعد سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے ہر ممکن سرچ اینڈ ریسکیو، زخمیوں کا بروقت علاج، ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے اور ثانوی آفات کی روک تھام پر زور دیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہنگامی اور امدادی سامان کی جلد از جلد تقسیم کا بندوبست کیا جائے، زلزلہ زدہ علاقوں میں بجلی، ٹیلی مواصلات، نقل و حمل اور ہیٹنگ سمیت تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی جلد مرمت کی جائے، آفت سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ،ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کے خاندانوں کو ہر ممکن تشفی فراہم کی جائے۔

شی جن پھنگ نے مرکزی حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ وہ زلزلہ زدہ علاقوں میں ورکنگ گروپ بھیجے تاکہ زلزلے سے بچا کے کاموں میں رہنمائی کی جا سکے اور مسلح افواج اور پولیس فورس ہنگامی ریسکیو کے کاموں میں فعال طور پر تعاون کریں تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کی جائے۔چینیصدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی ہدایات پر چین کی ریاستی کونسل نے امدادی کاموں میں رہنمائی کے لیے ایک ورکنگ گروپ آفت زدہ علاقوں میں بھیجا ہے۔ اب صوبہ گانسو اور صوبہ چھیانگ ہائی میں ہنگامی ریسکیو کے لیے فورسز کو منظم کیا گیا ہے اور خیمے، فولڈنگ بیڈز اور رضائیوں سمیت امدادی سامان کو فوری طور پر آفت زدہ علاقوں میں بھیجا گیا ہے ، اور تمام امدادی کام بھرپور اور منظم انداز میں کیا جا رہا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…