بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محبوبہ کو تکلیف پہنچنے کا انوکھا انتقام، ترک عاشق نے کاروں کی ورکشاپ جلا ڈالی

datetime 18  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں اپنے محبوبہ کی خاطر ایک نوجوان نے کاروں کی ورکشاپ جلا ڈالی۔ عاشق کی کار کی ٹکر تین افراد کو لگی ۔ تینوں افراد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔ بعد میں ترک عاشق کو معلوم ہوا کہ اس نے اپنی کار سے جن افراد کو ٹکر ماری تھی ان میں اس کی محبوبہ بھی شامل تھی۔

نادانستہ طور پر ہی سہی لیکن اپنی کار کی ٹکر سے اپنے محبوب کو تکلیف پہنچانے کا خیال نوجوان کو ستانے لگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عاشق نے محبوبہ کو کو تکلیف پہنچانے والی اپنی کار کو سزا دینے کا فیصلہ کرلیا۔ حادثہ کے بعد ترک نوجوان اپنی کار کو مرمت اور تزئین کے لیے ورکشاپ میں کھڑا کر آیا تھا تاہم اس نے دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر ورکشاپ میں جاکر اپنی کار کو آگ لگا دی۔ آگ نے دیگر گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

ورکشاپ میں کھڑی تمام گاڑیاں جل گئیں۔ترک نوجوان حیران تھا کہ اس کی محبوبہ ان تین افراد میں سے ایک ہے جن کو اس نے اپنی کار سے ٹکر ماری تھی۔ اس کے لیے محبوبہ کو زخمی کرنے والی کار کے ساتھ رہنا بھی مشکل ہونے لگا۔ حادثہ جمعہ کو پیش آیا تھا۔ اپنی کار سے اس انوکھا انتقام لینے کا یہ فیصلہ ترک عاشق کو 2 ملین ترک لیرا میں پڑا ۔ ورکشاپ میں ہونے والے نقصان کا یہ تخمینہ ڈالروں میں 69 ہزار ڈالر بنتا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ ترک عاشق کے نام کے پہلے حروف الف اور یا ہیں۔ جس ورکشاپ کو آگ لگائی گئی وہ ریاست اڈانا میں ہے۔ورکشاپ کے مالک نے کار کے مالک پر الزام لگایا کہ اس نے اپنی محبوبہ کی خاطر کار کو آگ لگائی۔ پولیس نے کار کے مالک ترک نوجوان سیتفتیش شروع کردی۔ مقامی میڈیا کی طرف سے شائع تصاویر میں مینٹیننس ورکشاپ میں کئی کاریں مکمل طور پر جلی ہوئی دکھائی گئیں۔ میڈیا نے بتایا کہ نوجوان کی محبوبہ، اس کی دوست اور بچہ اب تک اڈانا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…