پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

بوئے فرینڈ نے محبوبہ پر گاڑی چڑھا دی

datetime 16  دسمبر‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں بیورو کریٹ کے بیٹے نے گرل فرینڈ کو کار سے کچلنے کی کوشش کی جس سے اس کے پورے جسم پر چوٹیں آئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا اور ایسا کرنے والا اشواجیت گائیکواڑ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر انیل گائیکواڑ کا بیٹا ہے۔پریا سنگھ نامی خاتون نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں بتایا کہ وہ 11 دسمبر کو صبح 4 بجے ایک فیملی تقریب میں اشوجیت کی کال آنے کے بعد اس سے ملنے گئی تھی۔

اشوجیت کے رویے کو عجیب سا قرار دینے والی پریا کے مطابق اس نے مجھ سے نجی طور پر بات کرنے کے لئے کہا.پریا نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ایک دوست بھی تھا جس نے میری توہین کرنا شروع کردی، اور میری حمایت کا کہنے پر اشواجیت نے مجھے مارنا شروع کردیا۔پریا کے مطابق ، میرے بوائے فرینڈ نے مجھے تھپڑ مارا، میرا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، میں نے اسے دور دھکیلنے کی کوشش کی تو۔میرے ہاتھ پر کاٹا اور مجھے مارا، میرے بال کھینچے اور اس کے دوست نے مجھے زمین پر دھکیل دیا۔

لڑکی نے مزید لکھا کہ وہ اپنا فون اور اپنا بیگ لینے کے لیے اشوجیت کی کار کی طرف بھاگی اور اسی وقت اس نے اپنے ڈرائیورسے گاڑی چلانے کے لئے کہا۔ میری ٹانگوں پر گاڑی چڑھانے کے بعد وہ وہاں سے بھا گئے۔پریا نے بتایا کہ اس کی دائیں ٹانگ ٹوٹنے کے باعث سرجری کروانا پڑی۔ اس کے پورے جسم پر زخم کے نشانات ہیں، بازو، کمر اور میرے پیٹ کانچلا حصہ بھی بری طرح سے زخمی ہے۔اشوجیت اور پریا ایک دوسرے کو 4 سال سے ڈیٹ کر رہے تھے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…