منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

سعودی شہری ایران میں داخلے کے لیے ویزا سے مستثنی

datetime 16  دسمبر‬‮  2023 |

تہران(این این آئی)ایران نے سعودی عرب کے شہریوں کو اپنے ہاں داخل ہونے کے لیے ویزا سے استثنی دینے کا فیصلہ کرلیا۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق ایران نے سعودی عرب کو ان 33 ملکوں میں شامل کرلیا جنہیں ویزا سے مسثنی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ اور سیاحت عزت اللہ زرغامی نے وضاحت کی کہ ان کا ملک یکطرفہ طور پر سعودی عرب، ہندوستان، روس، امارات، بحرین، قطر، کویت، لبنان اور دیگر سمیت 33 ممالک کے شہریوں کے داخلے کا ویزا منسوخ کرنے پر راضی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت عملی طور پر ملک کے دروازے دنیا کے لیے کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔ عزب اللہ زرغامی نے کہا کہ سیاحت دنیا کے تمام لوگوں کا حق ہے اور ایران طبی سیاحت کے علاوہ قدرتی طور پر پرکشش ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ اس کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…