جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا کانیاورک ویزا،سب سے زیادہ بھارتی مستفیدہونگے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا دسمبر میں ورک ویزا کے لیے نیا منصوبہ شروع کرنے جارہا ہے جس سے سب سے زیادہ بھارتی شہری مستفید ہوسکیں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دسمبر میں ایچ ون بی ویزا کا ایک پائلٹ پروگرام آغاز کیا جارہا ہے، جس سے بھارت میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا۔مذکورہ پیشرفت وائٹ ہاس کی جانب سے جون میں وزیراعظم نریندر مودی کے امریکا دورے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ایک انٹرویو میں نائب معاون وزیر خارجہ برائے ویزا سروسز جولی اسٹفٹ کا کہناتھا کہ بھارت میں امریکی ویزوں کی مانگ اب بھی بہت زیادہ ہے، چھ، آٹھ اور بارہ ماہ کا انتظار کا وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم ڈومیسٹک ویزوں کے عمل کو بھی بہتر بنا رہے ہیں تاکہ بھارتی شہری فائدہ اٹھا سکیں۔جولی اسٹفٹ نے کہا کہ امریکا دسمبر سے تین ماہ کے عرصے کے دوران 20 ہزار غیرملکیوں کو ویزا جاری کرے گا، ان میں سے زیادہ تر امریکا میں رہنے والے بھارتی شہری ہوں گے اور جیسے جیسے یہ آگے بڑھے گا ہم اس میں توسیع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں ہنرمند افراد میں بھارتی شہریوں کی تعداد زیادہ ہے، ہمیں امید ہے اس پروگرام سے بھارت کو زیادہ فائدہ ہوگا اور جو لوگ اپنا ویزا ری نیو کروانے بھارت آتے ہیں، اس کے بعد انہیں بھارت آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔جولی اسٹفٹ نے کہا کہ اس حوالے ایک نوٹس جلد سامنے آئے گا، جس میں وضاحت کردی جائے گی کہ کون اس پروگرام میں حصہ لینے کا اہل ہے، جبکہ ڈومیسٹک ویزا کی تجدید کا پروگرام صرف ورک ویزا کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون پہلے سے موجود ہے جسے ہم 20 سال سے استعمال نہیں کر رہے ہیں، یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو امریکا میں طویل مدت سے یہاں رہ رہے ہیں لیکن بیرون ملک واپس جانے کے بغیر اپنے ویزا کی تجدید کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…