اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کے معاملے پرمزیدپیشرفت ہو ئی ہے اوراب فنی مہارت کی تربیت اورٹیسٹ پاکستان میں ہی ہوگا،پاس کرنے پرفوری ویزہ ملے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے 23 پیشہ وارانہ مہارتوں کیلئے پاکستان میں تربیتی مراکز کا جال بچھانے کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں فنی مہارت کے جدید مراکزکی تعداد 26 سے بڑھاکر 123 کی جائے گی۔

نئے تربیتی مراکزنیوٹیک کے اشتراک سے چاروں صوبوں کے چھوٹے بڑے شہروں میں کھولے جائیں گے ،تربیتی مراکزکی تعداد میں اضافہ سے ہرسال 6 لاکھ ہنر مند اپنے ملک میں تربیت مکمل کرسکیں گے۔سعودی ورک ویزہ تربیتی کورس اورسعودی ٹیسٹنگ کمپنی ”تاکامول”کے ٹیسٹ سے مشروط ہوگا،ٹیسٹنگ کمپنی”تاکامول ”سے پاکستان میں تربیتی مرکز کے قیام سے متعلق معاملات بھی طے پاگئے ہیں۔”تاکامول”کی ٹیم تربیتی مرکز کے قیام کیلئے دسمبر میں پاکستان کا دورہ بھی کرے گی،پاکستانی لیبرکے اسکلز ویری فکیشن پروگرام اورڈیجیٹل پلیٹ فارمزکے تحت ٹیسٹ لئے جائیں گے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…