جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلیے خوشخبری

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں میگا پاور اور تعمیراتی کمپنی الفنار کے سی ای او صباح المطلق نے کہا ہے کہ ہم اپنے آئندہ منصوبوں میں مزید پاکستانیوں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک سے ملاقات میں صباح المطلق نے کہا کہ ہم پاکستانی افرادی قوت کے اعلی معیار اور سعودی معیشت میں ان کے تعاون سے بہت متاثر ہیں۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

جواد سہراب ملک نے کہا کہ پاکستانی حکومت سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس انجینئرنگ، آئی ٹی، ہیلتھ کیئر اور مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں میں ہنر مند اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد موجود ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستانی کارکن سعودی عرب کے وژن2030 کے ترقیاتی اہداف میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تعمیراتی کمپنی الفنار کے سی ای او صباح المطلق نے کہا کہ ہم پاکستانی افرادی قوت کے اعلی معیار اور سعودی معیشت میں ان کے تعاون سے بہت متاثر ہیں، ہم مستقبل کے منصوبوں کے لیے مزید پاکستانی کارکنوں کو ملازمت دینے کے منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…