اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

مکہ، مدینہ اور مختلف علاقوں میں بارشوں کی نئی پیشگوئی جاری

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)قومی مرکز برائے موسمیات نے کہاہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جمعرات تک بارش کی توقع ہے، بعض نشیبی علاقوں میں شدید بارش سے سیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ ریجنز کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، الحدود الشمالیہ، حائل، قصیم کے بعض علاقوں میں درمیانے جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مشرقی ریجن کے متعدد علاقے بھی منگل سے جمعرات تک بارش کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ریاض ریجن میں بدھ اور جمعرات کو بارش کی توقع ہے۔موسمیاتی رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کے روز جدہ، بحرہ، رابغ، خلیص، اللیث اور قنفذہ میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ منگل کے دن ینبع، العیض، بدر، وادی الفرع، املج اور الوجہ کے علاوہ مکہ مکرمہ شہر اور طائف کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…