ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

چار ہاتھ اور چار ٹانگوں والے انوکھے بچے کی پیدائش، ڈاکٹرز بھی حیران

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں چار ہاتھوں اور چار پائوں کیساتھ پیدا ہونیوالے بچے نے ڈاکٹروں کو بھی چکرا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر کے میرٹھ میڈیکل کالج میں چار ہاتھوں اور چار پائوں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

میڈیکل کالج کے میڈیا انچارج ڈاکٹر وی ڈی پانڈے نے بتایا کہ 6نومبر کو نوزائیدہ بچے کی پیدائش اس کے گھر میں ہوئی تھی۔ پیدائش کے بعد بتایا گیا کہ نومولود کے چار ہاتھ اور چار پائوں ہیں، والدین بچے کو ضلع ہسپتال مظفر نگر لے گئے، لیکن وہاں سے اس کو میڈیکل کالج میرٹھ ریفر کر دیا گیا۔میڈیکل کالج کے شعبہ اطفال کے سربراہ ڈاکٹر نورتن گپتا نے بتایا کہ اس قسم کی خرابی جڑواں بچوں کی پیچیدگی ہے۔

ڈاکٹر نورتن کے مطابق پیچیدگی میں ایک بچے کے جسم کی مکمل طور پر نشوونما ہوئی، لیکن دوسرے بچے کے جسم کے صرف نچلے حصے کی ادھوری نشوونما ہوئی تھی جبکہ جسم کے اوپری حصے کی نشوونما نہیں ہوسکی بلکہ وہ ایک میں ہی جڑ گیا۔اسی وجہ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک بچے کے چار بازو اور چار ٹانگیں ہیں لیکن دو بازو اور دو ٹانگیں دوسرے نشوونما نہ پاسکے بچے کی ہیں۔

نورتن گپتا نے بتایا کہ اس قسم کی پیدائشی خرابی 50سے 60ہزار بچوں میں سے کسی ایک بچے میں ہوتی ہے، اگر والدین کا پہلا اور دوسرا بچہ نارمل ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کے اگلے پیدا ہونیوالے بچوں میں پیچیدگیاں نہیں ہوں گی۔دوسری جانب بچے کے والد اپنے بچے کا میڈیکل کالج میں علاج کروانا چاہتے ہیں،ان کی خواہش ہے کہ اس بچے کے اضافی اعضا کو سرجری کے ذریعے نکال کر عام زندگی اور روزمرہ کے سبھی کاموں کے قابل اور سماجی قبولیت کے مطابق بنایا جائے۔

ماہر امراض نسواں اور شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر رچنا چودھری نے کہا کہ حمل کے بعد کسی بھی حاملہ عورت کو شروع کے تین مہینوں میں ایک بار، چار سے چھ ماہ کے درمیان ایک بار اور سات سے نو ماہ کے درمیان دو بار پرائمری ہیلتھ سینٹر/کمیونٹی ہیلتھ سینٹر/ڈسٹرکٹ ہسپتال/میڈیکل کالج میں ماہر امراض نسواں اور ماہر امراض نسواں سے رجوع کرنا چاہئے۔

میڈیکل کالج میرٹھ کے پرنسپل ڈاکٹر آر سی گپتا نے بتایا کہ بچے کے علاج کی کوشش کی جارہی ہے۔ میڈیکل کالج کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی مشترکہ کوششوں سے بچے کو نارمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…